14 جون، 2015، 11:37 AM

کراچی میں بجٹ کے خلاف ہڑتال

کراچی میں بجٹ کے خلاف ہڑتال

پاکستان کے صوبہ سندھ میں متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے سندھ کے لئے پیش کئےگئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے آج صوبے بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے سندھ کے لئے پیش کئےگئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے آج صوبے بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹرز سے دوپہر ایک بجے تک تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کی ہڑتال کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کھلنے والے ہوٹل، دکانینں اور پٹرول پمپس بند جب کہ ٹریفک معمول سے کم ہے۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، میرپورخاص، ٹنڈوآدم اور دیگر شہروں میں بھی ایم کیو ایم کی ہڑتال کے باعث کاروباری سرگرمیاں معمول سے کم ہیں۔

News ID 1855840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha